نئی دہلی۔ اردو نے جمہوری اقدار کی پاسداری اور تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اردوکے شعرا نے اپنی شاعری اورنثر نگاروں نے اپنی نثری نگارشات کے ذریعہ ملک کی تعمیروترقی اور امن ویکجہتی و آگے بڑھایا۔ اردو گنگاجمنی تہذیب کی نمائندہ اور بھائی چارے کی زبان ہے ۔اس نے ہمیشہ ملک میںمحبت کو فروغ دیا۔

ان خیالات کا اظہارقومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے ڈائرکٹرڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے اسلاف نے ملک کی آزادی او تعمیر وترقی کے لیے جدوجہد کی اورنوع بہ نوع قربانیاں پیش کیں اسی طرح ہمیں بھی اپنے ملک کے تئیں ہمیشہ قربانی کا جذبہ رکھنا چاہئے اور ملک کو آگے بڑھانے کے لیے ایمانداری اور دیانتداری سے کام لینا چاہئے ۔

واضح رہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی اردو کونسل جسولہ میں ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے پرچم کشائی کی اور کونسل کے عملہ کے ساتھ قومی ترانہ ’جن گن من‘ بلند آواز سے پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *