US accused Russia of harassing Moscow based US journalistsتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس )امریکہ نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ماسکو میں مقیم امریکی نامہ نگاروں کو ڈرانے ، دھمکانے کی کوشش کر رہا ہے۔.فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے رپورٹ کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ نے ماسکو میں کام کرنے والے امریکی نامہ نگاروں کو طلب کیا تھا اور امریکی پابندیوں کی وجہ سے جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

واشنگٹن میں دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ روسی وزارت خارجہ نے آپ کے ساتھیوں کو ان کے بقول اس لیے طلب کیا ہے کہ انہیں میڈیا کے شعبے میں ان کی حکومت کی مخالفانہ لائن کے نتائج کی وضاحت کریں ۔ترجمان نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ کریملن میڈیا کی آزادی، معلومات تک رسائی اور سچائی پر مکمل حملے میں مصروف ہے۔

انہوں نے اسے آزاد صحافیوں کو دھمکانے کی واضح کوشش قرار دیا۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے مئی کے آخر میں دھمکی دی تھی کہ اگر یوٹیوب نے محکمہ کی ہفتہ وار بریفنگ کو بلاک کرنا جاری رکھا تو ماسکو مغربی میڈیا کو ویاں سے نکال دیے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *