US and Qatari Foreign Ministers Discuss Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

دوحہ:قطرکے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن التھیانی اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے گذشتہ روز ٹیلی فونی گفتگو میں افغانستان پر تبادلہ خیال کیا۔قطر کی وزارت خارجہ نے گذشہ رووز ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، افغانستان کے تازہ ترین حالات اور ان کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں پیش رفت اور فلسطینی علاقوں میں حالیہ بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان کا ذکر کیے بغیر بلنکن نے خطے میں امن و استحکام کے قیام میں موثر کردار ادا کرنے کا باعث بننے والی قطری حکومت کی تعمیری کوششوں کا شکریہ ادا کیا ۔

بلنکن نے کہا کہ قطر کے وزیر خارجہ کے ساتھ غزہ اور اسرائیل میں حالیہ کشیدگی میں اضافے پر تبادلہ خیال گفتگو کا محور رہا۔قبل ازیں جمعے کے روز التھیانی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ افغانستان کا دورہ کیا اور جنوبی صوبے قندھار میں طالبان کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔ قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ طالبان حکام کے ساتھ اس ملاقات میں افغان عوام کی حمایت اور اقتصادی اور انسانی امداد کے شعبوں میں بحران کے اثرات کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا دریں اثنا طالبان کے سینئر ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ قطری اعلیٰ سطحی وفد نے محمد حسن اخوند سے ملاقات میں افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعلیم، صحت اور اقتصادی امور میں تعاون کا عہد کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *