US rejects Ukraine calls to label Russia "State sponsor of terrorism"تصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس )صدر جوبائیڈن نے روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست کے طور پر نامزد نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز کہا کہ اس طرح کے کسی اقدام سے روس کے حملے کے دوران یوکرین کی امریکی حمایت کے لیے منفی اور غیر ارادی نتائج نکل سکتے ہیں۔بائیڈن نے اپنا ایک لفظی جواب ’ نہیں ‘ اس وقت دیا ، جب نامہ نگاروں نے استفسار کیا کہ کیا روس کو دہشت گردی کا ریاستی سرپرست نامزد کیا جانا چاہیے؟امریکی وزیر خارجہ کے مطابق قوموں پر یہ لیبل اس وقت لگایا جاتا ہے جب کوئی غیر ملکی حکومت بار بار بین الاقوامی دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کر رہی ہو۔ اس نامزدگی کے بعد متعلقہ ہدف کے خلاف امریکی امداد پر مؤثر پابندیاں ؛ دفاعی سامان کی برآمدات اور فروخت پر پابندی؛ ان اشیا پر کنٹرول جو فوجی اور غیر فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں اور دوسری بہت سی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کرائن جین پیئر نے صدر کے اس فکری عمل کی وضاحت کی۔یہ نامزدگی یوکرین اور دنیا کے لیے نا دانستہ نتائج سامنے لا سکتی ہے۔مثال کے طور پر انسانی ہمدردی کے امور کےماہرین اور این جی اوز کے مطابق ، جن سے ہم نے بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے اس سے یوکرین کے علاقوں میں امداد کی ترسیل کی صلاحیت بری طر ح متاثر ہو سکتی ہے ۔ایک اور نتیجہ یہ سامنے آسکتا ہے کہ اس سے انسانی ہمدردی اور تجارتی شعبوں کی اہم شخصیات خوراک کے عالمی بحران کے خاتمے میں مدد کے لیے خوراک کے ماہرین کو سہولت پہنچانے سے گریز کرنے لگیں گے۔اور اس سے بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کا معاہدہ متاثر ہو گا جس کے تحت یوکرین کی خوراک کی دس لاکھ ٹن سے زیادہ برآمدات، قرن افریقہ سمیت ، دنیا تک پہنچ چکی ہیں ۔اور آخری بات یہ کہ اگر مقصد یوکرین پر چھ ما ہ کے حملے کا خاتمہ ہے تو یہ عین ممکن ہے کہ یہ نامزدگی مدد نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر آپ اس مسئلے کی پالیسی کے مضمرات کا گہرا جائزہ لیں تو یہ کافی واضح ہے کہ نامزدگی یوکرین کی مدد نہیں کرے گی۔ اس لیے اب تک کے لیے فیصلہ انکار ہی میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *