US Special immigration program refers more than 5,000 Afghan refugees to Canadaتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس ) امریکی محکمہ خارجہ نے امریکہ آنے کے منتظر پانچ ہزار سے زائد افغان پناہ گزینوں کو کناڈا کے پروگرام میں شامل کر لیا ہے جہاں مستقل رہائشی حیثیت کے لیے انتظار کی مدت کم ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے وی او اے سے تصدیق کی ہے کہ جنہیں خصوصی امیگریشن پروگرام کے تحت کینیڈا رجوع کرنے کے لیے کہا کیا گیا ہےانھیں یو ایس ریفوجی ایڈمیشن پروگرام سے نہیں گزارا جارہا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے وی او اے کو بتایا کہ امریکہ میں آبادکاری کی جاری کوششوں سے ہٹ کر ہم کینیڈا کے ساتھ مل کر پانچ ہزار افغان پناہ گزینوں کو کینیڈابھیجنے کے لیے کام کررہے ہیں۔ کناڈاکے
محکمہ امیگریشن، ریفوجیز اینڈ سٹیزن شپ کناڈا ( آئی آر سی سی) نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بھیجے گئے افغان مہاجرین تیسرے ملک سےکناڈا آرہے ہیں جہاں وہ افغانستان سے نکلنے کے بعد مقیم رہے۔

امریکی فوج، اس کے سابق فوجیوں ، سابق انٹلی جینس اہلکاروں ، دفاعی حکام اور دیگر نے رضاکاروں کے گروپ جیسے ’آپریشن نارتھ اسٹار‘ اور ’ٹاسک فورس پائن ایپل‘ کے ذریعے اب بھی اپنا وقت افغانستان میں لوگوں کی مدد کے لیے وقف کیا ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *