US targets North Korea missiles with sanctions on Russian banksتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکہ نے شمالی کوریا اور اس کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں پر نئی پابندیوں کے تحت جمعہ کو روس کے دو بینکوں پر پابندی لگا دی۔ امریکہ نے گذشتہ دنوں شمالی کوریا کے ذریعہ کیے جانے والے تین نئے بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کے بعد یہ پابندیاں عائد کی ہیں۔ تینوں میزائلوں میں ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل ہے۔

پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ فار ایسٹرن اور اسپوتنک نامی دو روسی بینک امریکہ کی جانب سے جمعے کو عائد کردہ پابندیوں میں شامل ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکہ کا یہ قدم روس کی جانب سے شمالی کوریا کے حق میں ویٹو پاور کے استعمال کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔

شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد پیش کی۔ اس تجویز کی چین اور روس نے ویٹو کا استعمال کرتے ہوئے مخالفت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *