US to shut down Afghan embassyتصویر سوشل میڈیا

نیویارک:(اے یوایس)امریکی حکومت نے ملک میں موجود افغان سفارتکاروں کو مطلع کیا ہے کہ واشنگٹن میں موجود امریکی سفارتخانے اور لاس اینجلس اور نیو یارک میں موجود قونصل خانوں کو بند کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق افغان سفارتکاروں کو دئیے جانے والے ایک میمو کے مطابق تمام عملے کو حاصل سفارتی استشنیٰ واپس لے لیا جائے گا۔امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک افغان مشن کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن میں موجود سفارتخانے اور لاس اینجلس اور نیویارک میں موجود قونصل خانوں کو جلد بند کر دیا جائے گا۔افغانستان میں قائم طالبان کی امارات اسلامیہ افغانستان کی حکومت کو اب تک کسی بین الاقوامی حکومت نے تسلیم نہیں کیا ہے مگر ابھی حالیہ دنوں میں طالبان حکام نے یورپی حکام کے ساتھ ناروے میں ملاقات کی ہے۔طالبان کے ساتھ اوسلو مذاکرات میں امریکا، برطانیہ، ناروے، فرانس، جرمنی، اٹلی اور یورپی یونین کے نمائندے شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *