US, UK and Canada announce travel advisory for citizens in Pakistanتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد میں گرفتاری کے بعد پاکستان بھر میں حالات مزید خراب اور قابو سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔ عمران حامیوں کے غصہ کا یہ عالم ہے کہ مظاہرین فوجی ہیڈ کوارٹر تک میں گھس گئے۔ حالات دیکھتے ہوئے امریکہ، برطانیہ اور کناڈا نے پاکستان میں سیاسی بے چینی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں اور چ پر تشدد مظاہروں کی ابتدائی رپورٹوں کا مطالعہ کر رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ احتیاط کریں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق لوگوں کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ شخصی تحفظ کا جائزہ لیں،شناختی کارڈ ساتھ رکھیں اور قانون کی پابندی کریں اور اپنے اردگرد کے حالات سے باخبر رہیں۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے سیاسی ٹریفک میں خلل اور پابندیوں’ کے باعث قونصل خانے میں فی الحال کام کاج روک دیا ہے۔یاد رہے کہ منگل کے روز عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں، جہان وہ القادر ٹرسٹ کیس میں حاضر ہوئے تھے، کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی نیم فوجی دستوں نے حراست میں لے لیا تھا ۔اس کیس میں قومی احتساب بیورو نے انہیں کئی بار طلب کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *