US’s West talked with Karzai, Abdullah on Afghan issuesتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے سابق صدر حامد کرزئی اور سابق العی کونسل برائے قومی مصالحت کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ کے ساتھ مختلف امور پر بات کی ہے۔ ویسٹ نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے کل حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران افغان عوام کے لیے عالمی حمایت، انسانی امداد اور خواتین کے حقوق پر الگ الگ بات کی۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ کل میں نے حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کے ساتھ الگ الگ بات کر کے افغانستان کے لوگوں کی مدد، انسانی امداد اور معاشی صورتحال، خواتین، لڑکیوں اور اقلیتوں کے حقوق اور مستقبل کی پیشرفت اور حالات پر تبادلہ خیال کیا جس میں انہوں نے قیمتی مشورے دیے جس کے لیے میں ان سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔عبداللہ عبداللہ نے اس دوران کہا کہ انہوں نے ملک کے موجودہ مسائل کے بارے میں مسٹر ویسٹ سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔ مسٹر عبداللہ نے ٹویٹ کیا کہ موجودہ انسانی بحران کے بارے میں افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے مسٹر ٹام ویسٹ کے ساتھ ایک ٹیلی فونی گفتگو میں میں نے ، معاشی چیلنجوں، لیکویڈیٹی کے مسائل، تعلیم اور صحت عامہ سے نمٹنے کے لیے نئے منصوبوں اور عملی حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

مسٹر عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ تمام فریق ملک میں کسی تباہی کو روکنے کے لیے بنیادی اقدامات کریں گے۔حامد کرزئی نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے مسٹر ویسٹ سے ٹیلی فون پر بات چیت میں انسانی امداد اور لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔دوسری جانب امریکی حکومت نے افغانستان کے عوام کے لیے 308 ملین ڈالر کے نئے انسانی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے لوگوں کو کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں بھی فراہم کرے گا۔امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ امداد افغانستان کے اندر ضرورت مندوں اور خطے میں افغان مہاجرین کے لیے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے امدادی پیکج سے افغانستان کے لیے گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک 782 ملین ڈالر امریکی امداد بہم پہنچائی جا چکی ہے۔ہارن نے کہا کہ امریکہ اس وقت افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کے لیے انسانی امداد کا سب سے بڑا عطیہ کنندہ بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *