دہرہ دون: (اے یو ایس) اتراکھنڈ میںضلع چمپاوت کے پورنگیری (ٹانک پور) میں منگل کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں 13 باراتیوں کی موت ہو گئی جنکہ دودیگر شدید زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ایک ہی گاو¿ں کے چھ افراد شامل ہیں۔موصولہ اطلاع کے مطابق ٹانک پور سے شادی سے واپس آنے والی ایک میکس پیر کی رات تقریباً دس بجے حادثے کا شکار ہو کر 700 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ یہ حادثہ سکھڈھانگ-ڈاڈا-مینار موٹر وے پر ٹنک پور تحصیل کے بڈم گاؤں میں ٹھیکاڈھونگا نامی جگہ پر پیش آیا۔ ڈرائیور کے علاوہ میکس میں 14 باراتی سوار تھے۔جن میں سے 13 باراتیوں کی موت ہو گئی جبکہ ڈرائیور سمیت 2 زخمی ہو گئے۔
مرنے والوں میں لکشمن سنگھ (61) ساکن ککنائی، کیدار سنگھ (62) ساکنہ ککنائی، ایشور سنگھ (40) ساکنہ ککنائی، امید سنگھ (48) ساکنہ ککنائی، حیات سنگھ (37) ساکنہ ککنائی، پنی دیوی (55) ساکن ہلدوانی، بھگوتی دیوی (45) ساکن ہلدوانی، پشپا دیوی (45) ساکن ککنائی، بسنتی دیوی (35) ساکن چمپاوت، شیام لال (50) ساکن ڈاڈا، وجل لال (48) ساکن ڈاڈا۔ ہیرا سنگھ (15)، دیوانشی (5) ساکن ڈاڈا شامل ہیں جبکہ دو افراد پرکاش رام ساکن سال اور ترلوک رام ساکنہ ککنائی زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا علاج لوہاگھاٹ اسپتال چل رہا ہے۔ مرنے والوں میں چار خواتین کے ساتھ ایک ماں بیٹی بھی شامل ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے وہئے ہلاک شدگان کے لواحقین کو 2لاکھ روپے معاوضہ کااعلان کیا۔
