Very close shave: Iranian fighter jet crashes into schoolتصویر سوشل میڈیا

تہران:(اے یوایس)ایران کے شمال مغربی شہر تبریز میں پیر کے روز ایک جنگی طیارہ ایک اسکول کے کمپاو¿نڈ میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں طیارے کے عملے کے دو افراد اور ایک راہگیر ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے تبریز میں ہلال احمر کے ڈائریکٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ لڑاکا طیارہ ایک اسکول کی دیوار کے نزدیک گرا ۔ اور خواش قسمتی سے حادثہ کے وقت اسکول کوویڈ19- وبا کے باعث بند تھا ورنہ نہ معلوم کس قدر جانی نقصان ہوا ہوتا۔ حادثے کے وقت بند تھا۔ اس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو افراد اور اسکول کے قریب سے گذر رہا ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اس سے قبل ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی “مہر” نے بتایا تھا کہ ایرانی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ تبریز میں علی پور شہید اسپورٹس کمپلیکس کے اندر گر کر تباہ ہو گیا۔مقامی اہلکار محمد باقر ہنرور کے مطابق یہ جنگی طیارہ تربیتی مشن پر تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *