لکھنؤ: یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین د وسیم رضوی نے سپریم کورٹ کی پھٹکار اور وہاں سے ہزیمت اٹھانے کے بعد ایک بار پھر توہین قرآن کی جرا ت کرتے ہوئے قرآن کریم میں تحریف کا دعویٰ کیا اور وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا ہے کہ تحریف شدہ قر آن کو ملک کے تمام مدارس و مکاتب اور مسلم معاشروں میں پڑھانے کا حکم دیا جائے۔
رضوی نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ ”میں نے قرآن مجید سے متنازعہ آیتیں جو دہشت گردی کو بڑھاوا دیتی تھی حذف اور قر آن مجید میں جو سورتیں تھیں وہ ترتیب وار نہیں تھی اسے درست کرکے ایک نیا قر آن مجید تیار کردیا ہے۔ میں نے وزیر اعظم کو اس کا ماڈل بھیجا ہے خط کے ساتھ اور ان سے کہا ہے کہ اس قر آن مجید کو سبھی مدارس اور مسلم معاشرے میں پڑھائے جانے کے احکامات صادر فرمائیں اور بہت جلد یہ قر آن مارکیٹ میں بھی موجود ہوگا۔