WHO chief warns of Omicron spread at end of year festivitiesتصویر سوشل میڈیا

جنیوا: دنیا کے کئی ممالک میں کوویڈ 19-کے نئے ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر فی الحال ہر قسم کی تقریبات کو منسوخ کر دیا جانا چاہئے۔

جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے چیف ٹیڈروس ایڈھانوم نے کہا کہ کسی تقریب کی منسوخی زندگی کی منسوخی سے بہتر ہے۔ ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آج جشن منائیں اور کل ماتم کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ چھٹیوں کے دوران اگر سماجی اختلاط بڑھے گا تو مختلف ممالک میں کیسز بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اس وبائی مرض سے تنگ آچکے ہیں۔ ہم سب اپنے دوستوں اور خاندان سے ملنا چاہتے ہیں۔ ہم سب اب ایک عام زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کے لیے ابھی کچھ سخت فیصلے لینا ضروری ہے۔ تاکہ ہم اپنی حفاظت کر سکیں۔ورلڈ اکنامک فورم( ڈبلیو ای ایف) نے کورونا وائرس کی ایک نئی شکل اومیکرون کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان ڈیووس، سوئٹزرلینڈ میں ہونے والا اپنا سالانہ اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔ڈبلیو ای ایف نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اب مجوزہ ڈیووس اجلاس 17-21 جنوری 2022 سے موسم گرما کے آغاز تک منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ لگاتار دوسرا سال ہے جب ڈیووس سمٹ کا باقاعدہ انعقاد متاثر ہوا ہے۔ یہاں تک کہ سال 2021 کے آغاز میں بھی کوویڈ-19 کی وبا کی وجہ سے یہ میٹنگ نہیں ہو سکی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *