Winter storms in us have been weakened nowتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس ) امریکا میں برف باری کے طوفان کی شدت میں کمی آنے لگی ہے۔ برف باری کی وجہ سے زیادہ متاثر ہونے والے مغربی نیویارک کی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک کا نظام کنٹرول کرنے کے لیے نیو یارک اسٹیسٹ پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے۔گزشتہ روز برف باری کی وجہ سے امریکا کے مختلف حصوں میں 3 ہزار پروازیں منسوخ ہوئی تھیں، حالیہ دنوں میں امریکا میں منسوخ پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکا میں یخ بستہ ہواﺅں اور شدید برف باری سے نظام زندگی منجمد اور مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 تک جا پہنچی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق ریاست نیویارک کی اری اور نیاگرا کاو?نٹیز میں 34 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقامی ایئرلائن ساو¿تھ ویسٹ کی جانب سے بڑی تعداد میں فلائیٹس معطل کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کو غور سے دیکھ رہا ہے۔امریکہ میں ا?نے والے ”بم سائیکلون“ کی وجہ سے پیر کے روز 4 ہزار کے قریب فلائٹس معطل کی گئیں۔ ان میں سے 29 سو کے قریب صرف ساو¿تھ ویسٹ ایئر لانز کی فلائٹس تھیں۔ ان فلائٹس کے معطل ہونے کی وجہ سے ملک میں ہزاروں افراد ایئرپورٹس میں پھنس کر رہ گئے۔ساو¿تھ ویسٹ ایئرلائنز کے ساتھ مسائل منگل اور بدھ کے روز بھی جاری رہے ۔ملک کی دیگر مقامی ایئرلائنز نے بھی خراب موسم کی وجہ سے پیر کے روز اپنی فلائٹس معطل کیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امیریکن، یونائیٹڈ، ڈیلٹا اور جیٹ بلیو ایئرلائیز کی جانب سے معطل کی جانے والی فلائٹس کی اوسط قریب 2 فیصد رہی۔ جب کہ ساو¿تھ ویسٹ کی جانب سے معطل کی جانے والی فلائٹس کی اوسط 62 فیصد تک تھی۔ساو¿تھ ویسٹ کے ترجمان جے میک ووے نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جیسے جیسے ملک میں طوفان پھیلتا گیا، فلائٹس کو معطل کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ فلائٹس کو معمول پر لایا جا سکے۔

منگل کے روز بھی امریکہ میں 28 سو سے زائد فلائٹس کو معطل کیا جاچکا ہے۔ اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بدھ کے روز بھی ایئرلائنز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس دوران مسافر طویل قطاروں میں کھڑے ہو کر نئی فلائٹس بک کرانے کا انتظار کرتے رہے۔امریکہ کے ٹرانسپورٹیشن کے محکمے نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ محکمے کو ساو¿تھ ویسٹ کی جانب سے ناقابل قبول تعداد میں فلائٹس کے معطل یا تاخیر کرنے اور کسٹمر سروس کی فراہمی میں کوتاہی پر تشویش ہے۔اس ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تحقیق کرے گا کہ کیا ساو¿تھ ویسٹ ان حالات میں کوئی اور اقدام کر سکتا تھا۔ مزید یہ کہ کیا ائیرلائنز ملک کے کسٹمر سروس کے قوانین کی پابندی کر رہی ہے۔کمپنی کے سی ای او باب جارڈن نے اخبار وال ا سٹریٹ جرنل کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایئرلائن اپنے شیڈول کے ایک تہائی پر کام کر رہی ہے تاکہ عملہ حالات کو معمول پر واپس لا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *