بیجنگ:(اے یو ایس ) چین کے سرکاری براڈ کاسٹر ی سی ٹی وی اور بچاو¿ کا کام کرنے والے عملے کے مطابق زینگژو شہر میں گھنے کہرے کے باعث ایک پل پر سیکڑوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق دھند کے باعث متعدد گاڑیاں اور ٹرک ایک دوسرے سے ٹکرائے۔سوشل میڈیا پر جاری تصاویر اور ویڈیوز میں زینگچن برج پر گاڑیوں کو ایک دوسرے پر چڑھا دیکھا جاسکتا ہے۔جائے حادثہ پر درجنوں افراد زخمی ہوئے اور کئی پھنس کر رہ گئے۔
ابتدائی اندازے کے مطابق ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد گاڑیاں ٹکرائی ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زینگژو شہر میں حد نگاہ 500 میٹر سے کم تھی اور صبح کے وقت کچھ علاقوں میں دھند کی وجہ سے 200 میٹر سے آگے کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔فائر ڈپارٹمنٹ نے جائے حادثہ پر 11 ٹرک اور 66 ریسکیو اہلکار بھیجے۔
تصویر سوشل میڈیا 