Xi Jinping announces additional $1 billion for Global Development Fundتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے گلوبل ڈویلپمنٹ اینڈ ساؤتھ ساؤتھ کوآپریشن فنڈ میں ایک ارب ڈالر اضافی دینے کا اعلان کیا۔ چین اس کے لیے پہلے ہی تین ارب ڈالر دینے کا عہد کر چکا ہے۔شی نے 14ویں برکس سربراہی کانفرنس کی میزبانی کے ایک دن بعد عالمی ترقی پر اعلیٰ سطحی مذاکرات کیے۔

شی نے میٹنگ میں کہا کہ چین عالمی ترقیاتی تعاون کے لیے مزید وسائل مختص کرے گا۔ 3 بلین ڈالر کے وعدے کے علاوہ مزید 1 بلین ڈالر فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے امن اور ترقیاتی ٹرسٹ فنڈ کے فنڈز میں بھی اضافہ کریں گے۔

یاد رہے کہ شی نے، جنہوںنے گذشتہ دنوں برازیل، روس، ہندوستان ، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل برکس کے 14ویں اجلاس کی میزبانی کی تھی ،یوکرین جنگ کی پاداش میں روس پر پابندیاں عائد کرنے اور چین پر انکش لگانے کے لیے نئے اتحادیوں کو اکٹھا کرنے پر امریکہ کو برا بھلا کہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *