Zelenskyy calls for international help to end Odesa blockadeتصویر سوشل میڈیا

قیف: (اے یو ایس ) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے ان کے ملک کی بندرگاہیں تعطل کا شکار ہیں اور انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ روسی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ایک ویڈیو خطاب میں صدرزیلنسکی نے کہا کہ دہائیوں میں پہلی بار، اوڈیسا میں تجارتی بحری بیڑے کی کوئی باقاعدہ نقل و حرکت نہیں ہے اور بندرگاہ پر معمول کا کام نہیں ہے۔

زیلنسکی کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے بعد شاید اوڈیسا میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں کا تعطل صرف یوکرین کے لیے ایک دھچکا نہیں۔ ان کے بقول یوکرین کی زرعی برآمدات کے بغیر دنیا کے مختلف حصوں میں درجنوں ممالک پہلے ہی خوراک کی قلت کے دہانے پر ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ، صورت حال واضح طور پر خوفناک ہو سکتی ہے۔یوکرینی صدر نے یہ بات یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے اوڈیسا کے دورے کے دوران کہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *