واشنگٹن: (اے یوایس )امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ پریشان ہیں کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کے پاس یوکرین کی جنگ سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
پیر کو ایک فنڈ اکٹھا کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ پوتین نے غلطی سے یہ سمجھ لیا تھا کہ یوکرین پر حملہ ناٹو اور یورپی یونین کو توڑ دے گا۔ جو کچھ ہوا ہے اس کے برعکس ہوا ہے۔ کیونکہ امریکہ اور بہت سے یورپی ممالک یوکرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔
بائیڈن نے کہا کہ پوتین حسابی انداز سے کام کرنے والے شخص ہیں اور اس وقت جس مسئلے کے بارے میں وہ پریشان ہیں وہ یہ ہے کہ ان کے پاس ابھی کوئی راستہ نہیں اور میں یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ہم اس کے بارے میں کیا کرتے ہیں۔
