نئی دہلی: مرکزی حکومت کے آئی ٹی ایکٹ 2021 کے تحت ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہند مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے والے 20 یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا دی ہے۔ یوٹیوب نے یہ کارروائی حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات کے حکم کے بعد کی ہے۔ تاہم اس کارروائی کے بارے میں حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
آئی ٹی ایکٹ 2021 کے تحت یہ اب تک کی پہلی بڑی کارروائی ہے۔ 20 یوٹیوب چینلز کے علاوہ دو ویب سائٹس پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ تمام 20 یوٹیوب چینلز پاکستان سے ہی آپریٹ کیے گئے تھے اور دو ویب سائٹس بھی پاکستان سے چلائی جارہی تھیں۔ حکام نے بتایا کہ ان چینلز میںایک نیا پاکستان کے نام سے بھی تھا جس کے 20 لاکھ س صارفین تھے۔ یہ چینلز زرعی قوانین کے خلاف اور ایودھیا سے کشمیر تک جعلی خبریں چلا رہے تھے۔
آئی ٹی ایکٹ 2021 کے قانون کے مطابق ایمرجنسی میں پہلی بار خصوصی طاقت کا استعمال کیا گیا ہے اور ان چینلز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ان چینلز پر دکھائے جانے والے کچھ ویڈیوز آرٹیکل 370، وزیر اعظم نریندر مودی اور کشمیر کی طرف بڑھتے طالبان انتہاپسندوں کے بارے میں تھے۔
تصویر سوشل میڈیا 