اسلام آباد: اقوام متحدہ کی امن فوج میں شامل 6پاکستانی فوجی افسران و سپاہی ا اس وقت ایک فضائی حادثہ میں ہلاک ہو گئے جب ان کاوہ ہیلی کاپٹر جس میں وہ کانگو امن مشن میں خدمات انجام دینے جارہے تھے گر کر تباہ ہو گیا ۔ موصول اطلاع کے مطابق یہ پاکستانی فوجی افسران و سپاہی کانگو کے امن مشن میں شامل تھے ۔
فوج کے شعبہ نشرو اشاعت و رابطہ عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ اس حادثہ میں جو 6پاکستانی فوجی افسران و سپاہی ہلاک ہوئے ہیں ان کی شناخت لیفٹننٹ کرنل آصف علی اعوان، جو کہ پائلٹ تھے، یجر سعد نعمانی، جو معاون پائلٹ تھے، میجر فیضان علی ، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، جو فلائٹ اننجینیر تھے، حولدار محمد اسمٰعیل جو عملہ کے سربراہ تھے اور حولدار محمد جمیل جو بندوق بردار تھے کے طور پر کی گئی ہے۔ابھی تک حادثہ کا اصل سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
تصویر سوشل میڈیا 