Aamir Khan: When he talked about being ‘very unlucky in love’تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ہندی سنیما کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ محبت کے معاملے میں انہیں ماضی میں 3 لڑکیوں کی جانب سے مسترد کیا جاچکا ہے۔

اداکارعامر خان کی کرن راؤ سے شادی کو 15 سال سے زائد کاعرصہ گزرچکا ہے تاہم ماضی میں ایک ایسا وقت بھی گزرچکا ہے جب عامر خان محبت کے معاملے میں خود کو خاصا بدقسمت تصور کرچکے ہیں۔

حال ہی میں میڈیا سے گفتگو میں عامر خان نے اپنی پہلی محبت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں جب پہلی بار محبت ہوئی اس وقت ان کی عمر 10 سے 11 سال تھی، یہ محبت خاموش اور یکطرفہ تھی، وہ اس لڑکی سے محبت کیا کرتے تھے لیکن شرمیلے ہونے کے باعث ملاقات میں بھی اس سے اپنے جذبات کا اظہار نہ کرسکے۔

عامر خان نے کہا کہ مجھے محبت کے معاملے میں 3 لڑکیوں کی جانب سے مسترد کیا جاچکا تھا، تیسری بار مسترد کیے جانے کے بعد مجھے محسوس ہوتا تھا کہ محبت میرے لیے نہیں لیکن پھر مجھے بھی ایک ایسی لڑکی ملی جس نے مجھے پسند کیا۔

خیال رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی ان کی پڑوسی رینا دتہ سے ہوئی تھی جس سے ان کے دوبچے جنید اور ایرا بھی ہیں تاہم شادی کے 16 سال بعد عامر اور رینا کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔بعد ازاں عامر نے کرن راو¿ سے 2005 میں شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹاآ زاد بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *