کابل: قندھار کے پولیس چیف جنرل عبد الرازق کی دوسری برسی کے موقع پر ، افغانستان کی قومی مفاہمت کونسل کے سربراہ ، عبد اللہ عبد اللہ نے کہا کہ طالبان کو امن کوششوں کے تحت ہونے والے سمجھوتے کو قبول کرنا ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کی تشدد کے ذریعے واپسی نہیں ہونے دی جائے گی۔ نیز افغان کبھی بھی ملک پر طالبان کی حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر طالبان یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ بین الاقوامی فوج کے انخلا کے بعد واپس آجائیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔ افغانستان کے عوام ان کے ارادے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
عبداللہ نے صوبہ ہلمند میں بے گناہ لوگوں کے درمیان تشدد کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین میں سے کوئی بھی خونریزی اور قتل وغارت گری سے اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا ، پرامن سمجھوتہ ہندوستان سمیت کسی بھی ملک کی قومی سلامتی کے لئے نقصان دہ نہیں ہوگا اور ہونا بھی نہیں چاہئے۔ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جس نے افغانستان کی مدد کی ہے۔ یہ افغانستان کا دوست ہے۔
نئی دہلی میں خدشات پائے جاتے ہیں کہ اگر طالبان اور افغان حکومت کے مابین ممکنہ امن معاہدے کے بعد دہشت گرد گروہ سیاسی غلبہ حاصل کرلیتا ہے تو پاکستان جموں و کشمیر میں سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو بڑھانے کے لئے طالبان پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرسکتا ہے۔
عبد اللہ نے کہا کہ اگر کسی دہشت گرد گروہ کی افغانستان میں کسی بھی طرح کی گرفت ہے تو وہ ہمارے مفاد میں نہیں ہے۔معاہدہ کچھ ایسا ہونا چاہئے جو افغانستان کے لوگوں کے لئے قابل قبول ہو۔ اس کو وقار ، پائیدار اور طویل مدتی ہونا چاہئے۔
بااثر افغان رہنما نے یہ بھی کہا کہ اگر طالبان کے ساتھ امن معاہدہ ہوتا ہے تو افغانستان کے پہاڑی اور صحرائی علاقے آزاد گھوم رہے اورہم پر یا کسی دوسرے ملک پر حملہ کر رہے دیگر دہشت گرد گروہوں کو اپنی سرگرمیاں روکنا ہوں گی۔