اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی مالی حالت سدھارنے اور انحطاط پذیر معیشت کو استحاکم بخشنے میں تعاون دینے کے لیے پاکستان کے لیے ایک بلین ڈالر کا ہنگامی قرضہ منظور کیا ہے۔
فوری طور پر دیا جانے والا قرض 2018کے وسط میں لڑکھڑاجانے والی ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے بین الاقوامی زر فنڈ کے تحت چلائے جانے والے کثیرعطیہ اقتصادی اصلاحات پروگرام کا جزو ہے۔
یہ قرضہ ملک کے موجودہ مالی خسارے کو سنبھالنے ،ملکی محصولات کی بنیاد کو مضبوط کرنے اور غریبوں کو اقتصادی بحران کے سماجی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے بین الاقوامی زر فنڈ کے تعاون سے متعدد اصلاحات و اقدامات کے حکومت کے ذریعہ نفاذ کے بعد منظور کیا گیا ہے۔
قرضہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی و مغربی ایشیا ورنر لیپاک نے کہا کہ بینک پاکستان کو مالی سہارا دینے کا پبند عہد ہے تاکہ وہ اپنی معیشت مستحکم کر سکے۔
جمعہ کو ہی جار ی کی گئی ایک دوسری پریس ریلیز کے مطابق ایشیائی بینک نے پاکستان کے شعبہ توانائی میں بنیادی ڈھانچہ کی پالیسی میں آنے والی رکاوٹوں سے نمٹنے،اور مالی استحکام یقینی بنانے میں حکومت کی مدد کے لیے 300ملین مبنی بر پالیسی قرضہ بھی منظور کیا ہے ۔