Afghanistan: Amrullah Saleh Welcomes UN Decision To Deny Taliban Seat At World Bodyتصویر سوشل میڈیا

نامعلوم مقام:افغانستان کے سابق نائب صدر امر اللہ صالح نے افغان نشست طالبان کے حوالے نہ کرنے پر اقوام متحدہ کی ایکریڈیٹیشن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ اقوام متحدہ کایہ فیصلہ طالبان کی جانب سے اقوام متحدہ کے لیے نامزد کیے جانے واے سہیل شاہین کے اس ٹوئیٹ کے کہ افغانستان کے عوام کو اقوام متحدہ میں نمائندگی کا حق حاصل ہے ،چند گھنٹے بعد آیا ۔ صالح نے جمعرات کے روز اپنے فیس بک پیج پر ایک نوٹ میں لکھا کہ میں اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ افغانستان کی حکومت کی مستقل نمائندگی کے تسلسل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں قومی پرچم کا لہرانا اس قوم کے زخمی احساسات، جذبات اور جسم کے لیے ایک چھوٹی سی رحمت اور شفا ہے جو ایک کٹھ پتلی، خوف زدہ اور جابر طالبان گروپ کے حملے سے شدید زخمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی کریڈٹ کمیٹی کے ارکان کے ان کے فیصلے کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان کے مطابق طالبان کے خلاف افغان عوام کی مزاحمت اور جدوجہد ایک بار پھر دنیا کو ان کی اصل شکل دکھانے میں کامیاب رہی۔صالح نے کہا کہ اس جدوجہد میں ملک میں خواتین کا اپنے انسانی اور اسلامی حقوق کے دفاع کے لیے کردار رہا ہے اور ہر ایک کے لیے باعث فخر ہے۔ افغان خواتین نے ثابت کر دیا ہے کہ جابرانہ پن اور انتہا پسندی ان کی جائز آواز کو خاموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے ملک کے پرعزم سفارت کاروں کی بھی تعریف کی جنہوں نے افغانستان کے تکثیریت کے دعوے کی فخریہ نمائندگی کی ہے۔صالح نے مزید کہا کہ آج، کٹھ پتلی اور جابر طالبان حکومت کے خلاف مزاحمت پورے ملک میں مختلف جہتوں اور مختلف طریقوں سے جاری ہے۔

چفریب کا استعمال کرتے ہوئے، پاکستان کی مسلسل فوجی امداد پر بھروسہ کرکے اور قوم اور حکومت کے پرامن ارادوں کو غلط استعمال کرتے ہوئے، طالبان نے فوجی کامیابی حاصل کی اور قومی مفاہمت کے عمل کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے مطابق یہ تخریب کاری اور تخریب بہرحال انہیں ملکی یا بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کا جواز نہیں دے سکی۔ تکثیریت کی پاسداری، قانونی حیثیت اور باہمی قبولیت کے لیے لوگوں کی طرف رجوع دیرپا امن کے حصول کی کلید ہے۔انہوں نے نوٹ کیا کہ بندوقوں پر مکمل انحصار، مظاہرین پر تشدد اور انہیں قتل کرنا اور نسلی گروہوں اور سیاسی دھاروں کو الگ تھلگ کرنا، جو کہ اب طالبان کا ایک جابرانہ حکومت کو برقرار رکھنے کا بنیادی طریقہ ہے، ناکامی سے دوچار ہوگا۔قبل ازیں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے تنظیم میں افغانستان کی نشست کے بارے میں فیصلہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے طالبان کے خصوصی ایلچی کو تنظیم میں افغانستان کے نمائندے کے طور پر قبول کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *