Muttaqi meets 16 foreign envoys in Dohaتصویر سوشل میڈیا

کابل:امارت اسلامیہ کے وفد نے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں گذشتہ روز دوحہ میں مختلف ممالک کے 16 امیدوار سفیروں اور نمائندوں سے ملاقات کی۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ شرکا نے سلامتی، انسانی، اقتصادی، سیاسی اور صحت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے شرکا نے سیکورٹی اور سیاسی شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کی تعریف کی، اور افغانستان کے لیے انسانی اور صحت کی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور مزید کہا کہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق امارت اسلامیہ کے وفد نے افغانستان کے عوام تک امداد پہنچانے میں ان ممالک اور امدادی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کا عہد کیا۔

ملاقات کے دوران امیر خان متقی نے دنیا بھر کے ممالک سے کابل میں اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں جرمنی، کناڈا، فن لینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، یورپی کمشنر، اسپین، امریکہ، ناروے، سویڈن، آسٹریلیا، برطانیہ اور جاپان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *