At least 1 dead, 7 injured in explosion in Balochistan's Turbatتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: منگل کے روز بلوچستان کے شہر تربت میں ایک بازار میں ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔پولس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں ۔ تمام زخمیوں کو تربت کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق شر پسندوں نے ایک موٹر سائیکل پر دھماکہ خیز مواد رکھ کر اسے تربت میں ایک دکان کے باہر کھڑا کر دیا۔ دھماکہ اس قدر طاقتور تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی اور آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی زبردست نقصان پہنچا۔پولس ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ تصدقی نہیں ہو سکی ہے کہ یہ دھماکہ کے ہدف بنا کر کیا گیا ۔

تاہم ہلاک و زخمی ہونے والے سب عام شہری ہیں۔بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال الیانی نے حملہ کی مذمت کی اور کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم اور ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جو لوگ اپنے ناپاک مقاصد کے لیے بے قصوروں کا خون بہاتے ہیں وہ عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد بہم پہنچائی جائے گی۔ انہوںنے سلامتی دستوں کو ہدایت کی کہ علاقہ میں امن یقینی بنانے کے لیے مزید موثر اقدامات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عناصر اپنے ذاتی مقاصد کی تکمیل کے لیے بلوچستان غیر ترقی یافتہ رکھنے کے لیے گڑبڑ کرتے رہنا چاہتے ہیں ۔لیکن کچھ بھی ہو جائے بلوچستان میں امن و ترقی کا عمل جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *