بماکو: افریقہ کے آٹھویں سب سے بڑے شہر مالی میں ہفتہ اواخر میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں میں مجموعی طور پر 17 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔بنڈیاگرا انتظامیہ کے عہدیداروں نے پیر کے روز ان دونوں دہشت گردانہ حملوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ پہلا حملہ ہفتے کے روز بنڈیاگرا علاقے کے بوڈیو گاو¿ں میں ہوا جس میں 15 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
دوسرا دہشت گردانہ واردات اتوار کو بوڈیو گاو¿ں اور اناکنڈہ گاو¿ں کے درمیان واقع ایک کان پر حلہ کی شکل میں ہوئی جس میں دو افراد مارے گئے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اس گھناو¿نے فعل کے ، جو ہمیں اپنے ملک کے تحفظ کے لیے اپنی ابدی لڑائی سے کسی طور حوصلہ شکن نہیں کرے گی،مرتکب افراد کا سراغ لگانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
واضح ہو کہ یہ حملے مالی میں اقوام متحدہ کے کثیر جہتی مربوط استحکام مشن کی طرف سے بنڈیاگرا میں واقع فوجی اڈے اوگوساگو کیمپ کو مالی کی حکومت کے حوالے کرنے کے ایک دن بعد ہوئے ہیں۔ 30 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اگلے چھ ماہ میں مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے مکمل انخلا کے لیے مالی کے حکام کی درخواست پر متفقہ طور پر اس کی منظوری دی تھی۔
