At least 5 dead, 20 injured in an explosion in Gulshan-i-Iqbal building in Karachiتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: ایدھی فاؤنڈیشن کے عہدیداروں کے مطابق بدھ کے روز کراچی کے گلشن اقبال علاقہ میں مسکان چورنگی کے قریب واقع ایک کثیر منزلہ عمارت میں زبردست دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 5افراد ہلاک اور20دیگر زخمی ہو گئے۔

تمام زخمیوں اور لاشوں کو پٹیل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔سمجھا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ عمارت کی دوسری منزل پر ہوا۔جس سے دونوں منزلیں تباہ ہو گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اس دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔کیونکہ عمارت کا ملبہ نیچے کھڑی گاڑیوں پر بھی گرا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس دھماکہ کے ہلاک شدگان میں ایک بینک کا ،جو کہ عمارت کے عین نیچے واقع تھا،چوکیدار اور زخمیوں میں کئی بینک ملازمین کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مبینہ ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او نے کہا کہ یہ سلندر دھماکہ لگتا ہے تاہم اصل بات کا علم بم اسکواڈ کے آنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔دھماکے کی خبر ملتے ہپی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بچاؤ عملہ جائے وقوعہ پہنچ گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دھماکہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور کراچی کے کمشنر کو اس حادثہ کی مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد بہم پہنچانے کی بھی ہدایت کی اور جانی نقصان پر سخت دکھ و صدمہ کا اظہار کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کراچی ایڈمنسٹریٹر افتخار شلوانی نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عہدیداران موقع پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس عمارت کو جتنا نقصان پہنچا ہے اس کے باعث اسے منہدم کرنا پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *