At least 9 killed, 13 wounded in two blasts in Balkhتصویر سوشل میڈیا

کابل: ابھی افغانستان کے صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں گذشتہ دنوں کیے جانے والے خود کش دھماکوں کی باز گشت تھمی بھی نہیںتھی کہ جمعرات کی شام مزار شریف شہر ایک بار پھر تسلسل سے کیے جانے والے دو بم دھماکوں سے دہل اٹھا۔ دونوں دھماکوں میں زبردست جانی و مادی نقصان بھی ہوا ۔سلامتی محکموں کے اہلکاروں کے مطابق ان دونوں دھماکوں میں کم ا زکم10افراد ہلاک اور 13دیگر زخمی ہو گئے۔

بلخ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے ایک ترجمان کے مطابق یہ دونوں دھماکے گاڑیوں میں رکھے گئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوئے۔صوبائی محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اسپتالوں میں لاشین اور زخمیوں کو لائے جانے کی تصدیق کر دی اور کہا کہ اسپتالوں میں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ بلخ میں صحت عامہ کے سربراہ نجیب اللہ توانا نے کہا کہ بچوں اور خواتین سمیت کم ا زکم 10افراد ہلاک اور 15زخمی ہوئے ہیں۔ان دھماکوں کی بھی ذمہ داری دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے قبول کر لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *