Bag with arms and ammunition recovered in Kupwara LOCتصویر سوشل میڈیا

سرینگر:منگل کو پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی سے شمالی کشمیر میں اس وقت ایک بڑی دہشت گردانہ کارروائی کرنے کی سازش ناکام ہو گئی جب ایک گشت کے دوران مشترکہ دستوں کی ایک ٹولی کو بھاری اسلحہ سے بھرایک بیگ ملا۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے ایک پولس عہدیدار نے بتایا کہ کپوارہ کے تیتوال علاقے سے سکیورٹی فورسز نے ہتھیاروں سے بھر جو بیگ برآمد کیاہے اس میں 5 پستول ، 10 میگزین اور 138 گولیاں تھیں۔

معلومات کے مطابق ، پولیس کو اس کے بارے میں پختہ معلومات ملی تھیں۔ پولیس کو اطلاع تھی کہ بیگ میں مشکوک سامان ہے اور اسے گنڈی شرط گاو¿ں میں کہیں چھپا کر رکھا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جب پولیس اور فوج نے مشترکہ طور پر علاقے میں سرچ آپریشن کیا تو انہیں ایک کالا بیگ ملا۔بیگ میں 9 ایم ایم کی 5پستول ، 10 میگزینیں، 138 گولیاںاور 2پیکٹ بسکٹ کے تھے۔

پولیس افسر کے مطابق مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔یہ گشت 6جے اے کے راسئفلز اور جموں و کشمیر پولس کی مشترکہ ٹیم کر رہی تھی۔دریں اثنا 78/2020U/S 7/25 آئی اے نمبر کے تحت تیتوال تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی اور تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *