Army jawan killed, another injured in Pakistan firing along LoC in J&K's Poonchتصویر سوشل میڈیا

جموں: کنٹرول لائن(ایل او سی) پر پاکستانی فوج کی جانب سے فائربندی کی خلاف ورزی کے واقعات تھمنے میں نہیں آرہے۔جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تازہ واردات میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔

دفاع ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے ایل او سی پر محاذی علاقوں میں زبردست فائرنگ کی اور مارٹرگولے داغے ۔

دفاع ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستانی فوج کی اس غیر اشتعالی فائرنگ میں جس میں چھوٹے بڑے تمام ہتھیاروں اور مارٹروں کا استعمال کیا گیا،ہلاک ہونے والے ہندوستانی فوجی کی شناخت لانس نائک کرنیل سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ وائٹ نائٹ کور کا سپاہی تھا۔

ہندوستانی فوج نے بھی سخت جوابی کارروائی کی۔وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) اور تمام دیگر افسران و سپاہیوں نے جانباز لانس نائک کرنیل سنگھ کو ، جس نے 30ستمبر کی شب پونچھ ضلع کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں زبردست قربانی دی،سلامی دی اور اس کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *