Bangladesh reports over 200 dengue deaths in Julyتصویر سوشل میڈیا

ڈھاکہ: صحت عامہ کے عہدیداروں نے پیر کے روز بنگلہ دیش میں ڈینگی سے مزید چار اموات کی تصدیق کی۔ جس سے ماہ جولائی کے دوران ڈینگی بخار سے مرنے والوں کی تعداد 204 ہو گئی۔ وزارت صحت کے تحت صحت خدمات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایچ ایس)کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس سال اب تک ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 251 ہو گئی ہے جبکہ ڈینگی ہو جانے کے حوالے سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 51,832 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈی جی ایچ ایس کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ڈینگی کے مزید 43,854 کیسز ریکارڈ کیے گئے جب کہ جون میں 5,956 افراد مچھروں سے پھیلنے والی اس جان لیوا بیماری سے متاثر ہوئے۔ مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 8 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مجموعی طور پر 2,694 بشمول ڈھاکہ میں 1,168 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز سے نمٹنے اور اس مرض پر قابو پانے کے لیے، بنگلہ دیش کے صحت کے حکام نے مچھروں کی افزائش کو روکنے اور اینٹی لاروا کارروائی تیز کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *