نئی دہلی: مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ جاری فوجی تعطل کے درمیان ہندستان اور امریکہ نے دفاعی شعبہ میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے ایک اہم دفاعی معاہدہ بنیادی تبادلہ و تعاون معاہدہ (بی ای سی اے) پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت امریکہ ہندستان کے ساتھ حساس سیٹلائٹ ڈیٹا کا تبادلہ کرے گا۔
دونوں ممالک کے دفاع اور خارجہ کے وزرا ئکے درمیان نئی دہلی میں تیسرے وزارتی سطح کے مذاکرات ٹوپلس ٹو(2+2 )کے دوران اس معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔ معاہدہ پر دستخط کے دوران امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو اور دفاعی وزیر مارک ایسپر اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اوروزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر موجود تھے۔
یہ معاہدہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان فضائیہ تا فضائیہ تعاون میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔
