US says it will increase pressure on Taliban if it does not reverse decisions on womenتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: (اے یو ایس ) امریکہ نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں طالبان کی حکومت نے خواتین اور لڑکیوں سے متعلق اپنے حالیہ فیصلوں پر نظرثانی نہ کی تو ان پر دباو¿بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کے معاملے پر براہِ راست طالبان سے بات ہوئی ہے۔ اگر انہوں نے اپنے فیصلے واپس نہ لیے تو ہمارے پاس بہت سے متبادل راستے موجود ہیں۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ اگر ہم نے یہ محسوس کیا کہ طالبان اپنے فیصلوں پر نظرِ ثانی نہیں کریں گے تو ہم بھی آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔نیڈ پرائس نے یہ واضح نہیں کیا کہ طالبان نے اگر اپنے فیصلے واپس نہ لیے تو امریکہ ان کے خلاف کیا اقدامات کر سکتا ہے۔یاد رہے کہ طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف ونہی عن المنکر نے سات مئی کو ایک حکم نامے میں خواتین کو ہدایت کی تھی کہ وہ عوامی مقامات پر اپنے چہرے کو ڈھانپ کر آئیں، اس سلسلے میں نیلے رنگ کا برقع بھی پہنا جا سکتا ہے۔

حکم نامے کے مطابق اگر ضابطے کی خلاف ورزی کی گئی تو ایسی خواتین کے مرد رشتہ دار یا سرپرست کو سزا دی جائے گی۔حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ سیاہ رنگ کے کپڑے اور چادر کو بھی برقعے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ سیاہ کپڑا باریک نہ ہو اور جسم واضح نہ ہو جب کہ اتنا تنگ بھی نہ ہو جس سے جسم کے اعضا نمایاں طور پر نظر آئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *