پٹنہ: یہ انتباہ جاری کیے جانے کے بعد کہ جیش محمد اور طالبان کے دہشت گرد نیپال سرحد سے بہار میں داخل ہو سکتے ہیں بہار اسپیشل برانچ نے ریاست کے تمام اضلاع میں ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے پاکستانی فوج سے تر بیت پانے والے طالبان اور جیش محمد کے پانچ چھ دہشت گردوں کو نیپال سرحد سے بہار میں داخل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
این آئی اے کنٹرول روم کو موصول ای میل میں دھمکی دی گئی ہے ایک ہ لسٹ تیار کی گئی ہے جس میں مرکزی وزیر داخلہ اور دیگر کئی بی جے پی لیڈروں کا نام درج ہے ۔
لہٰذا کشمیری دہشت گردوں، جیش محمد، القاعدہ اور آل پاکستان، طالبان، افغانستان ، جہاد ، دہشت گردد تنظیم اسلامی دہشت گرد تنظیم جیسی مسلم انتہاپسند تنظیموں، بایاں بازو کے انتہاپسند عناصر اور شمال مشرقی ریاستوں کے باغی گروپوںپر جو وی وی آئی پی لوگوں کی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں سخت نظر رکھی جائے۔