نئی دہلی (اے یوایس) عام آدمی پارٹی (آپ) نے بدھ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ملک کے لوگوں کی توجہ سنگین مسائل سے ہٹا رہی ہے جس میں پلوامہ کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے الزامات سمیت اڈانی کا لاکھوں کروڑوں کا میگاگھپلہ شامل ہے آپ کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پلوامہ حملے اور اڈانی کے لاکھوں کروڑوں کے میگا گھپلے سمیت سنگین اور بڑے مسائل سے ملک کی توجہ ہٹانے کے لیے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے گھر پر غیر ضروری بحث کی جا رہی ہے۔عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کی طرف سے عام آدمی پارٹی کے رہنما پر اپنے بنگلے کی تزئین و آرائش پر 45 کروڑ خرچ کرنے کے الزام اور ‘مہاراج کہے جانے پر کہا کہ اس طرح سے مسائل اٹھانے کی وجہ یہ ہے کہ حکومت عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔
پلوامہ جیسے مسائل پر بات نہیں کی جا رہی ہے۔ بلکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کی بات کی جا رہی ہے وہ 1942 میں بنایا گیا 80 سال پرانا گھر ہے۔ کیجریوال کے والدین جس گھر میں مقیم تھے، اس کی چھت گرنے کے بعد مرمت کی گئی۔اس کے بعد جس کمرے میں کیجریوال جی ٹھہرے تھے اس کی چھت بھی گر گئی اور اتنا ہی نہیں جس جگہ وزیر اعلیٰ لوگوں سے ملاقات کرتے تھے اس کی چھت بھی گر گئی۔ جس کے بعد محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے کہا کہ یہ مکان بہت پرانا ہے، اسے توڑ کر نیا بنائیں۔ اس کے بعد گھر بنایا گیا۔وزیر اعلیٰ کیجریوال کے گھر کو لے کر کئی سوال اٹھ رہے ہیں، لیکن ایل جی کی رہائش گاہ کی قیمت 15 کروڑ، گجرات کے وزیر اعلیٰ کے اُڑن گھوٹولا کی لاگت 191 کروڑ، پی ایم مودی کے گھر کی قیمت 500 کروڑ، اس پر کوئی بات نہیں کرتا۔
آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل بی جے پی کے ترجمان سمبیت پاترا نے عام آدمی پارٹی لیڈر کو ‘مہاراج’ کہہ کر تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال نے بنگلے کی تزئین و آرائش پر 45 کروڑ خرچ کیے ہیں۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کے گھر میں 1.15 کروڑ روپے کا سنگ مرمر لگایا گیا ہے۔ ان کے بنگلے میں 45 لاکھ روپے کے آٹھ پردے ہیں۔کیجریوال نے کہا تھا کہ وہ گھر، گاڑی، سیکورٹی نہیں لیں گے، لیکن جو کچھ نہیں لیتے وہ سب کچھ لینے پر بضد ہیں۔ کیجریوال مہاراج کی حقیقت سب کے سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اروند کیجریوال نے اپنے خلاف یہ خبریں شائع نہ کرنے کے بدلے میں اخبارات اور میڈیا کو 20 سے 50 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ لیکن ہم میڈیا میں اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اسے شائع کیا۔ یہ ہے اروند کیجریوال اور ان کی کرپشن کی کہانی۔ عوام یہ دیکھیں اور مہاراج کو پہچانیں۔
تصویر سوشل میڈیا 