Blast In Kabul Mosque, 6 Injuredتصویر سوشل میڈیا

کابل: سرکاری ذرائع کے مطابق دارالحکومت کابل کی پل خشتی مسجد میں بدھ کی سہ پہر ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔

کابل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ دھماکا دستی بم سے اس وقت ہوا جب لوگ ظہر کی نماز ادا کر رہے تھے کہ نماز کے دوران ایک شخص نے دستی بم پھینکا ۔لیکن خوش قسمتی سے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ چھ نمازی زخمی ہوئے ۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔جبکہ غیر سرکاری ذرائع اور چشم دید گواہوں نے زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور ایک شخص کو شبہ میں حراست میں لے لیا گیا ۔ ادھر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک عینی شاہد نے کہا کہ جب ہم نماز سے فارغ ہوئے اور میں گیٹ پر پہنچا ہی تھا کہ ایک دھماکہ ہوا۔ یہ ایک بہت زبردست دھماکا تھا۔

واضح ہو کہ تقریباً 50 لاکھ کی آبادی والے قومی دارالحکومت میں ایک ہفتے کے اندر یہ دوسرا حملہ ہے۔ گزشتہ اتوار کو، کابل شہر کے PD 1 کی سب سے بڑی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ، سرائے شہزادہ میں دستی بم کے دھماکے میں ایک ہلاک اور تقریباً 60 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *