No strikes in Afghanistan since troops left, says Pentagonتصویر سوشل میڈیا

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ اگست 2021 میں ملک چھوڑنے کے بعد امریکی فوجیوں نے افغانستان میں کوئی اوور دی ہورائزن آپریشن نہیں کیا۔امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے یو ایس اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے سربراہ جنرل رچرڈ کلارک نے اعتراف کیا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا سے افغانستان میں انٹیلی جنس وسائل تک رسائی محدود ہوگئی ہے۔

امریکہ 20 سال کی فوجی موجودگی کے بعد 31 اگست 2021 کو افغانستان سے نکلاتھا۔ ہم نے پچھلے تین سالوں میں انڈو پیسیفک اور یورپ کے ان مقامات پر جہاں فوجی آپریشن ہو رہے ہیں اضافی قوتیں ڈالی ہیں۔ ہم نے 2018 کی قومی دفاعی حکمت عملی کی بنیاد پر ،جس سے خطرات کی نشاندہی ہوئی ہے،کچھ نرم تقاضوں کو دوبارہ متوازن کرنا شروع کر دیا۔اس سے قبل بہت سے امریکی حکام نے افغانستان میں داعش سمیت کئی دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ وجود میں آنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن امارت اسلامیہ نے ملک میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کی تردید کی تھی۔

امارت اسلامیہ کے ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ ملک بھر میں سلامتی کی صورت حال یقینی بنائی گئی ہے ۔ افغانستان کے لیے خطرہ بننے والا کوئی دہشت گرد گروہ وہاں اب موجود نہیں ہے۔ امارت اسلامیہ اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ کسی کو بھی افغان سرزمین کو خطے اور دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *