Bomb the hell out of civilians, then blame the victims: Afghan Media mogul hits out at Pakفائل فوٹو

افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی جھڑپ کے ،جس میں 9افراد ہلاک ہو گئے تھے، کئی روز بعد افغان آسٹریلیائی تاجر سعد محسنی نے شہریوں پر بمباری کرنے اور پھر متاثرین کو مورد الزام ٹہرانے پر پاکستان کو نہایت سخت سست کہا اور اسے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ چوری اور سینہ زوری۔ ایک تو شہریوں پر بم گرایا اور ان کے ہی سر الزام منڈھ ڈالا۔

واضح ہو کہ صنعتکار سعد محسنی افغانستان کے سب سے بڑے میڈیا گھرانے موبی گروپ کے ڈائریکٹر ہیں۔یہ گروپ ، جس کا ایک دفتر دوبئی میں بھی ہے، سعد محسنی، زید محسنی ، زاہد محسنی اور واجما محسنی نے مل کر قائم کیا تھا۔اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ”چمن میں جو واقعہ پیش آیا نہیں آنا چاہئے تھا۔

ہم نے افغانستان سے اس معاملہ پر بات کی ہے۔ہمیں امید ہے کہ معاملہ بحسن و خوبی طے پا جائے گا۔“ٹولو نیوز نے وزارت دفاع کے ایک بیان کے حوالے سے31جولائی کو خبر دی تھی کہ گذشتہ شب ایک دیتے ہوئے کہا کہ بھاری اسلحہ سے لیس فوجی دستے نے پاکستان سے متصل افغان سرحد پر واقع قندھار صوبہ کے اسپن بولدک ڈسٹرکٹ کے رہائشی علاقوںکو نشانہ بنا کر توپخانے سے بم داغے۔

سرحد پار سے اس گولہ باری میں 9افغان ہلاک اور50دیگر زخمی ہو گئے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس حملہ کے حوالے سے پاکستانی وزیر خارجہ قریشی کے بیان پر ٹوئیٹر پر ان کی بڑی لے دے ہوئی اور صارفین نے ان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شرم نہیں آتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *