انقرہ:(اے یوایس) صدر رجب طیب اردوغان کی تصنیف”کہیں زیادہ انصاف پسند دنیا کا قیام ممکن ہے“ کی تقریبِ رونمائی امریکی شہر نیویارک میں سر انجام پائی ہے۔
بنی نوع انساں کے لیے انصاف کی تلاش کی ترکی کی جستجو کو جامع طریقے سے بیان کرنے والی صدر اردوغان کی تصنیف ”کہیں زیادہ انصاف پسند دنیا کا قیام ممکن ہے“کاتعارف ترک امریکی اسٹیرنگ کمیٹی کے زیرِ اہتمام دی مین ہٹن سنٹر میں منعقد تقریب میں کرایا گیا۔
اس تقریب کے شرکا کو انگریزی اور عربی زبان میں ترجمہ شدہ کتاب بطور ہدیہ دی گئی۔عدم انصاف، مہاجرین بحران، عالمی دہشت گردی و اسلام دشمنی جیسے موضوعات سمیت عالمی سیاست میں مدو جزر جیسے موضوعات پر سیر حاصل روشنی ڈالنے والی اس کتاب کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر اردوغان سے ملاقات کرنے والے عالمی سربراہان کو پیش کیا جائیگا۔