Canada accuses Chinese air force of nearly causing collisionsتصویر سوشل میڈیا

ٹورنٹو: کناڈاکی فوج نے چینی فضائیہ کے پائلٹس پر غیر پیشہ ور ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ کناڈیائی فوج کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فضائی حدود میں چینی فوجیوں کا رویہ خطرناک ہے۔ کناڈا کی مسلح افواج نے بدھ کے روز کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس یا چین کی فضائیہ نے کئی مواقع پر بین الاقوامی فضائی حفاظت کے ضوابط کی تعمیل نہیں کی۔ مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ چینی فضائیہ نے غیر پیشہ ورانہ برتا کیا اور رائل کینیڈین ایئر فورس کے لوگوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

رپورٹ کے مطابق بعض مواقع پر کناڈا کے عملے کو اپنے راستے سے گزرنے والے طیارے سے ممکنہ تصادم سے بچنے کے لیے جلد بازی میں اپنی پرواز کا راستہ تبدیل کرنا پڑا۔ کئی بار چینی طیاروں نے کناڈاکے طیاروں کو اپنی پرواز کے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی اور اتنے قریب سے اڑان بھری کہ ان کا عملہ بھی صاف نظر آ رہا تھا۔ کناڈا نے کہا کہ بین الاقوامی فضائی حدود میں اقوام متحدہ کی پابندیوں کے مشن کے دوران چین کے ساتھ اس طرح کے واقعات بڑھ رہے ہیںاس معاملے کو سفارتی طور پر بھی اٹھایا گیا ہے۔کناڈا کا ایک طیارہ شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے نفاذ کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں جاپان میں تعینات تھا۔

شمالی کوریا کو اپنے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل پروگرام کی وجہ سے بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا کر رہاہے۔ امریکی انٹیلی جنس سروس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا 2017 کے بعد اپنا پہلا جوہری تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔امریکہ نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا پر پابندیوں کو مزید سخت کرنے کے لیے ووٹ حاصل کروانے کی بھی کوشش کی۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے یکے بعد دیگرے کئی راکٹ داغے تھے۔ ان میں ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل تھی۔ امریکہ نے کہا ہے کہ یہ تجربہ 2017 میں شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی میں ایک متفقہ ووٹ تھا اور شمالی کوریا کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں یا جوہری ہتھیاروں کے تجربے کے خلاف خبردار کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *