بیرجاند: تباس یازد ریل روڈ ٹریک پر ایک مسافر ٹرین کے پٹری سے اترجانے سےکم از کم13افراد ہلاک اور 60دیگر زخمی ہو گئے۔ فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق تباس کے گورنر علی اکبر رحیمی نے بتایا کہ علی الصباح اس ٹرین کے چار ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی بچاؤ کارکنان بشمول ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اور امدادی یونٹس جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ایک ریلوے عہدیدا نے بتایا کہ یازد رخی ٹرین تباس سے روانہ ہوئی تھی اور ابھی اس نے50کلو میٹر کی دوری ہی طے کی تھی کہ ایک ایکسکویٹر سے ٹکرا کر پٹری سے اتر گئی۔ جنوبی خراسان کے کرائسس منیجمنٹ کے سربراہ نے بتایا کہ پانچ ایمبولنسیں جائے حادثہ پہنچ گئیں اور مزید12راستے میں ہیں۔
تصویر سوشل میڈیا 