اوٹاوا: یوکرین میں روسی حملے کے بعد مغربی ممالک کی پابندیوں کے درمیان کناڈا میں پنساریوں نے اپنی دکانوں سے روسی مصنوعات ہٹانا شروع کر دیں۔ کناڈیائی اخبار ‘دی گلوب اینڈ میل اتوار کو، ایمپائر کمپنی لمیٹڈ کی ترجمان جیکولین ویدربی کے حوالے سے کہا کہ سو بیز ، سیف وے اور فریسکو جیسی کرانہ کی دکانوں کے مالکوں نے مارچ کے اوائل میں ہی دکانوں سے روسی مصنوعات کو ہٹانا شروع کر دیا تھا۔
دی گلوب اینڈ میل نے بتایا کہ اس ماہ کے شروع میں، میٹرو انک نے اپنے اسٹور سے ایک درجن سے زائد روسی مصنوعات کو ہٹانے کے بعد روسی مصنوعات کی فروخت بند کردی۔ لوبلو کمپنی کی ترجمان کیتھرین تھامس نے اخبار کو بتایا کہ اس کے اسٹورز سے روسی مصنوعات بھی تقریباً مکمل طور پر ہٹا دی گئی ہیں۔
کناڈامیں شاذ و نادر ہی فروخت ہونے والی روسی مصنوعات میں سورج مکھی کے بیج، کیواس مالٹ بیئر، اور چاکلیٹ سے ڈھکے ہوئے مار ش میلو شامل ہیں۔ ایسی صورت حال میں کینیڈین گروسری اسٹورز سے روسی مصنوعات کی واپسی کا روسی معیشت پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔