نئی دہلی: ہالی ووڈ اداکارہ شارلیز تھیرن نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک شادی کی کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی ان کا شادی کا ارادہ ہے۔
ماضی میں متعدد لوگوں سے رومانوی تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اور 2 بچوں کو گود لینے والی جنوبی افریقی نڑادہالی ووڈ امریکی اداکارہ 44 سالہ شارلیز تھیرن نے ایک ریڈیو شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جس پیار کی ضرورت ہے وہ انہیں لے پالک بچے دے رہے ہیں۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ نے ماضی میں اپنے تعلقات اور اداکار سین پین سے منگنی کیے جانے کی خبروں پر کہاکہ 2014 میں ان کی اور سین پین کی منگنی کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں تھی، وہ جھوٹی تھیں، انہوں نے کبھی منگنی کی ہی نہیں اور نہ ہی انہیں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت ہے۔
البتہ انہوں نے سین پین سے تعلقات کا اعتراف کیا اور کہا کہ جب انہیں تعلقات کی ضرورت ہوئی تو انہوں نے استوار کرلیے جو چند سال کے بعد منقطع بھی ہو گئے۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ لازمی نہیں ہے کہ ہر عورت کو زندگی میں پیار چاہیے اور اگر پیار لازمی ہی ہے تو اس کا مطلب شادی نہیں ہے۔
شارلیز تھیرن کے مطابق ان کے آگے شادی کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی انہیں اپنے گھر کا کوئی کمرہ شادی شدہ خاتون کی طرح مختص کرنے کا شوق ہے۔اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کا کبھی بھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ شارلین تھیرن نے شادی سے متعلق اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرانی روایات کو برقرار رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔شارلیز تھیرن کے ماضی میں اداکار سین پین کے علاوہ بھی دیگر 2 افراد سے تعلقات رہے ہیں،تاہم انہوں نے کبھی بھی منگنی اور شادی کی باتیں نہیں کی تھیں۔