بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے مزید22افراد کی ہلاکت سے اس مرض میں مبتلا ہوکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3ہزار158ہو گئی۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا کہ اصل سرزمین چین میں موذی مرض کورونا وائرس کے 24کیسوں کی تصدیق ہوئی جبکہ 22اموات ہوئیں۔

کمیشن نے مزید کہا کہ یہ ہلاکتیں ہوبئی صوبہ اور اس کے دارالخلافہ ووہان میں ہوئی ہیں۔ گذشتہ تین ماہ کے دوران منگل کی شب تک اصل سرزمین چین پر کوروناوائرس کے80ہزار778کیسوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

جن میں سے 3ہزار158افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 16ہزار145افراد زیر علاج ہیں اور61ہزار 475افراد صحت یاب ہو کر شفا خانوں سے گھروں کو واپس ہو گئے ہیں۔

دریں اثنا چین کے صدر شی جین پینگ نے کورونا وائرس سے بری طرح متاثر اور اس مرض کے مرکز ووہان شہر کا پہلی بار دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد اس ہلاکت خیز مرض سے نمٹنے اور اس پر قابو پانے کے لیےکیے گئے اقدامات پر مقامی حکام اور طبی عملہ کی خوب ستائش کی۔

اور کہا کہ صورت حال پر قابو پانے میں ابتدائی کامیابی مل گئی ہے۔ واضح رہے کہ کوروناوائرس کے مرکز ووہان میں جہاں 50ملین کیآبادی ہے،23جنوری سے لاک ڈاؤن ہے اور نقل و حمل پر مکمل پابندی ہے۔

صدر نے اس اسپتال کا بھی معائنہ کیا جہاں کوروناوائرس(COVID-19) کے وہ مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت نہایت تشویش ناک ہے۔

انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور اس مرض سے نمٹنے کے اقدامات کرنے میں مصروف ڈاکٹروں اور علاقہ کے رہائشیوں اور کارکنوں، پولس افسروں ، فوجی اہلکاروں ، سرکاری عہدیداروں اور رضاکاروں سے حال احوال دریافت کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *