ریاض: یمن میں عرب اتحاد کی حادثات کی جائزہ لینے والی مشترکہ ٹیم (جے آئی اے ٹی)نے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں ،بین الاقوامی تنظیموں اور میڈیا گھرانوں کے ان الزامات کی تردید کردی کہ سعدہ کے منزہ ڈسٹرکٹ میں ایک مارکٹ پر ہلاکت خیز حملہ اتحادی افواج نے کیا تھا۔

یمن میں اقوام متحدہ کے حقوق انسانی گروپ کے رابطہ کار نے بتایا کہ 20نومبر2019کو سوق الرقعہ پر وحشیانہ بمباری میں 10شہری ہلاک اور18دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

جے آئی اے ٹی کے ترجمان منصور ال منصور نے کہا کہ تفتیش کاروں نے مشن کے روزنامچہ، پروگرام، کارروائی کے بعد کی رپورٹ، ویڈیو فوٹیج، سیٹلائٹ امیجز اور بین الاقوامی حقوق انسانی کے اصولوں اور ضابطوں پر مشتمل دستاویزات کا جائزہ لیا۔

جے آئی اے ٹی تحقیقات کے بعد اس نتیجہ پر پہنچی کہ 20نومبر کو اتحادی افواج نے جو فضائی کارروائیکی تھی وہ سوق الرقعہ سے180کلومیٹر دور الجوف میں ایک جائز فوج ہدف تھا۔19نومبر کو اس مارکٹ سے 43کلومیٹر دور سعدہ ڈسٹرکٹ کے بقیم میں جائز فوجی ہدف کو نشانہ بنا کر کارروائی کی گئی تھی۔

جے آئی اے ٹی کو21نومبر کو یمن میں کسی فضائی حملہ کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔دستیاب تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ سوق الرقعہ پر فضائی حملہ کے کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *