واشنگٹن:امریکی پارلیمنٹ کے بلیک کاکس نے کوویڈ – 19 بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں کی حمایت کرنے اور کم از کم 38 ممالک کو 80 لاکھ سے زیادہ ویکسین فراہم کرنے کے لیے ہندوستان کی تعریف کی۔ امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کو لکھے گئے خط میں، بااثر بلیک کاکس کی سربراہ جوائسے بیٹی نے کہا کہ میں آپ کی حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں کیونکہ اس نے کم از کم 38 ممالک کو 8 ملین سے زیادہ ویکسین بے غرض فراہم کی ہیں۔
امریکی نائب صدر کملا ہیرس بھی بلیک کاکس کی رکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے افریقی ممالک کانگو، بوتسوانا، ایسواتینی، موزامبیق، یوگانڈا، ملاوی، سینیگال، روانڈا، کینیا، آئیوری کوسٹ، گھانا، نمیبیا، ماریشس اور سیشلز کو اینٹی کوویڈ- 19 ویکسین دی ہیں۔ بی ٹی نے کہا کہ اس کے علاوہ، آپ نے مالدیپ، عمان، بحرین، بارباڈوس، جمہوریہ ڈومینیکا، سینٹ لوشیا، اینٹی گوا اور باربوڈا، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ ونسینٹ اور گریناڈائن، جمیکا، سورینام، گوانا، بہاماس ، بیلیز، جمہوریہ ڈومینیکا، گوئٹے مالا، نکاراگوا،
منگولیا، بھوٹان، مالدیپ، نیپال، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کو زبردست ریلیف بہم پہنچائی ہے۔ ہندوستان کے عالمی قائدانہ کردار کے لئے اظہار تشکر کرتے ہوئے امریکی رہنما نے 19 جنوری کو لکھے اپنے خط میں کہا کہ وہ کوویڈ- 19 وبائی مرض سے نمٹنے میں ہندوستان کی عالمی کوششوں کی تعریف کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی قابل ستائش ہے کہ حالیہ کواڈ سمٹ کے دوران، امریکہ، ہندوستان، آسٹریلیا اور جاپان نے ہند-بحرالکاہل کے علاقے میں ویکسین کے اقدامات پر مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔
