نئی دہلی: اپنے ادھورے کے وائی سی (نو یور کسٹمر)کو اپ ڈیٹ کرانے کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے اپنے بچت کھاتے داروں کو دی گئی مہلت کے اختتام میں اب صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں ۔
اس کی جانب سےجاری کیے گئے ضروری اطلاع عام میں کھاتے داروں سے کہا گیا تھا کہ وہ بینک کاری کے طریقہ کار سے ہونے والی پریشانیوں سے بچنے کے لیے 28فروری تک اپنا کے وائی سی مکمل کرالیں۔
علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ 28فروری 2020ست قبل اگر اپنا کے وائی سی اپ ڈیٹ نہ کرایا اور اس کے لیے اپنے دستاویزات جمع نہ کرائیں تو ان کے بینک کھاتے منجمد کر یے جائیں گے۔
ایس بی آئی اپنے ان کھاتے داروں کو جن کے کے وائی سی نامکمل ہیں ایس ایم ایس اور ای میل بھیج رہا ہے۔لہٰذا اگر آپ ایس بی آئی کے کھاتے دار ہیں اور آپ کو بذریعہ موبائل فون ایس بی آئی سے پیغام موصول ہوچکا ہے تو دیر نہ کریں اور فوراً اً اپنا کے وای سی اپ ڈیٹ کرانے کے لیے اپنے ایڈریس اور شناخت کے ثبوت کے طور پر مطلوبہ دستاویزات لے کر ایس بی آئی جائیں۔
ایس بی آئی نیٹ بینکنگ والے آن لائن بھی اپنا کے وائی سی جمع کر سکتے ہیں۔ایس بی آئی کے مطابق وہ اس کے لیے ان دستاویزات میں سے کسی بھی ایک کو پتہ اور شناخت کے ثبوت کے طور پر تسلیم کر لے گا۔
ووٹر آئی ڈی، پاسپوٹ، ڈرائیونگ لائسنس ، منریگا کارڈ، انڈیا پوسٹ سے جاری آئیڈنٹیٹی کارڈ، ٹیلی فون بل، پنشن پرڈر (پی پی او) الیکٹرستی بل، بینک پاس بک بمع فوٹو،راشن کارڈ، سیل ڈیڈ/لیز ایگریمنٹ، آدھار کارڈ اور پین کارڈ۔