Diplomat: Some actors persist in 'blame game habit, instead of real diplomacyتصویر سوشل میڈیا

تہران: ایران کے اعلیٰ جوہری مذکرات کار علی بغیری کنی نے ایک پیغام میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ کچھ فریق حقیقی سفارت کاری کے بجائے الزام تراشی کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ بغیری نے ٹوئیٹر کے توسط سے مزید کہا کہ ہم نے بہت پہلے اپنی خیالات پیش کر دیے اور خلیج پا ٹنے کے لیے تعمیری و لچکداری کا مظاہرہ کر تے ہوئے کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری لے اور دے کی متقاضی ہوتی ہے۔اور اگر غلطی کو سدھارنے کی واقعتاً مرضی و خواہش ہے تو عنقریب اچھے معاہدے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔متعدد مغربی ابلاغی ذرائع یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ پابندیاں اٹھانے اور نیوکلیائی معاملات پر بحث کے لیے ویانا آسٹریا میں مذاکرات کا ساتواں دور میں رکاوٹ آرہی ہے جبکہ ایرانی مذاکرات کاروںکی ٹیم کے ایک باخبر قریبی ذریعہ نے اس دعوے کو خارج کر دیا اور کہا کہ وفود کا ایرانی تجاویز پر مباھثہ جاری ہے۔

ذریعہ نے یہ بھی بتایا کہ یورپی مثلث نے ان کے پیہم مطالبہ پر اصرار کیا لہٰذا مذاکرات سست رفتار سے بڑھ رہے ہیں لیکن جاری ہیں اور مذاکرات میں دور دور تک کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔ سارے دعوے بے بنیاد ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *