اسلام آباد: حال ہی میں کیے گئے ایک تجزیہ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کے خلاف اپنی ریشہ دونیاں جاری رکھنے کے دوران ایک ایسا گندہ کھیل کھیلنا شروع کر دیا ہے جو نہایت درجہ قابل مذمت ہے۔ اس نے سوشل میڈیا پر باقاعدہ ایک ٹرول فوج تشکیل دی ہے جو ٹیوٹر کے توسط سے دنیا بھر میں ہندوستان کی ساکھ مجروح کرنے کی زبردست مہم چلائے ہوئے ہے ۔اور اس کی یہ ٹرول آرمی ایسی تندہی سے لگی ہے کہ ہندوستان کی شبیہہ خراب کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیے رکھ رہی ہے۔ ڈیجیٹل فورنسک ،ریسرچ اینڈ انالیٹکس سینٹر کے مطابق پاکستان گذشتہ کئی عشروں سے ہندوستان کے خلاف د پردہ جنگ چھیڑا ہوا ہے۔
گذشتہ چار جنگوں میں شرمناک شکست کھانے کے باوجود پاکستان باز نہیں آرہا اور چونکہ اس نے میدان جنگ میں اپنا حشر دیکھ رکھا ہے اس لیے اب وہ ہندوستان سے سیدھی جنگ کی کوشش نہیں کرتا۔ لیکن اکثر و بیہشتر ویہ سرحد پار سے دہشت گردوں کو بھیج کر دہشت گردانہ حملے کراتا ہے اور کبھی اپنے گرگوں کو استعمال کر کے ہندوستان کی داخلی سلامتی کو نقصان پہنچاتا ہے۔پاکستان سے چلائے جارہے ہزاروں ٹوئیٹ اکاو¿نٹ ہندوستان کے خلاف کسی بھی معاملہ کو زبردست زہر اگلتے ہوئے چند گھنٹے میں ایک عالمی شکل میںتبدیل کر دیتے ہیں ۔مزید برآں پاکستان سے چلائے جارہے یہ اکاو¿نٹ نہ صرف پاکستانی صارفین کے نام سے چلائے جاتے ہیں بلکہ چینی،روسی،ترک اور امریکی جیسے غیر ملکیوں کے ناموں سے بھی چلائے جاتے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کا سارا کا سارا پروپیگنڈا چین کی لٹل پنک آرمی یا انٹرنیٹ واٹر آرمی پر مبنی ہے۔بالکل اسی طرح چینی سوشل میڈیا کے توسط سے غیر ملکوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اور یہ سارے اکاو¿نٹس جو ہندستان کے خلاف مصروف عمل ہیںمختلف ناموں سے ہیں۔